جے این یو واقعہ پر کنگنا رناوت کا اظہار خیال و مذمت

   

رتنا چوٹرانی
جے این یو کا واقعہ سیاسی مسئلہ جیسا دکھائی دیتا ہے لیکن یہ ایک گینگ وار ہے جس کی سبھی کی جانب سے مذمت کی جانی چاہئے۔ یہ بات بالی ووڈ ایکٹریس کنگنا رناوت نے یہاں ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔ کوئین آف بالی ووڈ کہی جانے والی کنگنا یہاں آئی ای ٹی کے ایف آئی سی سی آئی ارکان کے دوران میڈیا سے بھی بات چیت کررہی تھیں۔ انہوں نے دیپیکا پڈوکون پر اپنا نظریہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا بنیادی حق ہے جس پر وہ کچھ کہنا نہیں چاہتیں۔ دیپیکا کو جمہوری حق ہے کہ وہ جہاں چاہے جاسکتی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی فلم ’’پنگا‘‘ پر بھی بات چیت کی اور کہا کہ انہیں چیلنج سے بھرے کردار کرنا اچھا لگتا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں خواتین سے ہی متاثر رہیں والدہ، اپنی بہن اور خالہ وہ اداکاری سے وابستہ نہیں ہیں لیکن ان کی زندگی میں اہمیت رکھتیں ہیں۔ حیدرآباد کو انہوں نے موتیوں کا شہر کہتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے مقام بھمبیا سے ممبئی آئی ہیں اور 33 سال کی عمر میں ہی اپنا کیریئر بنالیا ہے۔ انہوں نے ماڈلنگ کے ذریعہ 2006 میں فلموں میں قدم رکھا اور کئی فلمی اور قومی ایوارڈز حاصل کئے۔