حاجیوں کیلئے جدہ سے مسجد حرام تک فری شٹل سرویس

   

ریاض : شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ کا حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے بغیر کرائے کے شٹل سرویس کی سہولت دینے کا اعلان۔ عازمین حج کے جدہ ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد انہیں ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک اسی شٹل سرویس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی طرف سے اس کا باضاطہ اعلان اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کیا گیا ہے۔حجاج کو یہ سہولت حج 2023 سے ملنا شرو ع ہو جائے گی۔تاہم عازمین حج کے لیے اس فری شٹل سرویس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ احرام میں ہوں اور ان کی سفری دستاویزات اور شناختی کارڈز ان کے ہمراہ ہوں۔یہ دو طرفہ شٹل سرویس ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک اور مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے بعد روانہ ہو گی۔ صبح 10 بجے سے رات دس بجے تاک ائیر پورٹ سے سرویس جاری رہے گی،جبکہ دن کے بارہ بجے سے رات 12 بجے تک مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے کے بعد یہ شٹل سرویس مہیا ہواکرے گی۔