حافظ بابا نگر۔آلودہ پانی کے بہاؤ کی روک تھام میں تاخیر سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا۔ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ پچھلے سال ماہ سے ڈرنیج نظام میں درستگی کاکام زیر التوا ہونے کی وجہہ سے پرانے شہر کے حافظ بابا نگر علاقے میں سیوریج کے آلودہ پانی کے بہاؤ کی وجہہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
مذکورہ ڈرنیج کے پانی کی وجہہ سے پورے سڑک متاثر ہے اور اس کا اثر مقامی لوگوں کی زندگیوں پر پڑرہا ہے‘ اس سڑک سے گذرنے والے رہ گیروں‘ دوناکات کے مالکین ڈرنیج کے اس بدبو دار پانی کوسونگھنے پر مجبور ہیں۔

 

YouTube video

جب سیاست ڈاٹ کام کی ٹیم نے قریب کی دوکان داروں سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ ”پچھلے پندرہ دنوں سے ڈرنیج کا پانی ابل رہا ہے‘ تین مرتبہ جی ایچ ایم سی کے حکام سے اس کی شکایت کی گئی ہے‘ مگر اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے“
۔انہوں نے مزید کہ ”شکایت کرنے کے فوری بعد جی ایچ ایم سی کے عہدیدار آکر نالے کی صفائی کرتے اور چلے جاتے ہیں مگر اگلے ہی روز دوبارہ آلودہ پانی کا بہاؤ شروع ہوجاتا ہے“۔
حافظ بابا نگر میں ڈرنیج کی تعمیر کے کام کی وجہہ سے کئی لائن ہند ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہہ سے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
عام طور پر جن لوگو ں کا اس سڑک سے گذر ہوتا ہے وہ آلودہ پانی کی وجہہ سے کافی پریشان ہیں۔