حالتِ نشہ میں گاڑی چلانے والے 200 افراد کو جیل

   

حیدرآباد: سائبر آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 5 دنوں کے دوران 198 افراد کو حالتِ نشہ میں گاڑی چلانے اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا تھا، انہیں عدالت کی جانب سے ایک دن سے 20 دنوں کی مدت کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ 198 افراد ان 910 لوگوں میں شامل ہیں جنہیں 23 تا 27 اگست کے دوران سائبر آباد کمشنریٹ کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا ۔ ان افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر انہیں جرمانہ کیا گیا۔ حالتِ نشہ میں گاڑی چلانے والوں کو جملہ 18.10 لاکھ روپئے جبکہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو جملہ 13 لاکھ روپئے جرمانہ کیا گیا۔