حج بیت اللہ عظیم سعادت ،مولانا تجمل حسین قاسمی و دیگر کا خطاب

   

ظہیرآباد کی مسجد عالیہ جواد میں تربیتی کیمپ
ظہیرآباد۔19 اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآبادمسجد عالیہ جواد اسوین کالونی میں زیر سرپرستی جناب میر جاوید علی صدر مسجد ہذا جناب شیخ فرید سابق رکن عاملہ ریلوے ساوتھ سنٹرل کی راست نگرانی میں عازمین حج کا ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا ۔مہمان خصوصی مولانا محمد تجمل حسین قاسمی ماہر حج ٹریز استاد حدیث وقفہ دارالعلوم حیدرآباد مفتی عبدالصبور قاسمی نذیر احمد قاسمی خلیل احمد قاسمی سید حسام الدین قادری نے شرکت کی تربیتی کیمپ میں مردو خواتین 60 عازمین نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ کا جناب کا آغاز عزیز الرحمن مصطفے کی قرأت کلام پاک سے ہوا جناب محمد تجمل حسین قاسمی ماہر حج ٹرینر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مناسک حج و عمرہ ادائیگی زندگی کا عظیم لمحہ ہے خوش نصیب ہیں وہ فرد جنہیں اللہ تعالیٰ کے گھر کی زیارت نصیب ہوتی ہے عازمین حج اللہ کے گھر کے مہمان ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 8 تا 12 ذی الحجہ تک کئے جانے والئے تمام فرائض اور حج عمرہ کے آداب پر عمل پیرا ہوں ،ادائیگی حج اہم فریضہ ہے ،مسلمانوں کے تمام فرائض میں یہ افضل فرض ہے ۔ مفتی عبدالصبور قاسمی صدر حرا فاؤنڈیشن نے کہا کہ حج وعمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں۔ میر جاوید علی صدر مسجد ہذا جناب شیخ فرید نے تمام عازمین حج کی شال و گلپوشی کی گئی ۔ اس مواقع پر مولانا مجیب قاسمی نوجوانوں کی قابل لحاظ تعداد موجود تھے اس مواقع پر میر جاوید علی صدر مسجد ہذا جناب شیخ فرید سابق رکن عاملہ ریلوئے مفتی خلیل آحمد قاسمی سید حسام الدین قادری مفتی عبدالصبورقاسمی محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس پارٹی عبدالماجد صدرعیدگاہ کمیٹی محمد ارشد زما پٹیل سرپنچ ماڈگی سیف الدین غوری صدر ہری مسجد گڑھی صدر ایم پی جے محمد ایوب میر جنید علی سید فرحان قادری محمد معین رکن عیدگاہ کمیٹی کرامت محمد وسیم فصیح الدین فیروز معیز لشکری عبدالسیع الدین ٹیچر کے علاوہ مقامی علماء کرام نوجوانوں کی کثیرتعدادموجود تھی۔