حج ہوسکتا ہے مہنگا! ویزا کی قیمت بڑھائی سعودی حکومت

,

   

ذرائع ابلاغ سے مل اطلاع کے مطابق ، سعودی عرب نے ویزا فیس میں لگ بھگ چھ گنا اضافے کے امکانات ہیں، جس سے حج کے مقدس سفر میں جانے والوں کو بہت مہنگا پڑ سکتا ہے ، اس بات کو لے کر متعدد مسلمان ممالک اس اقدام پر ناراض ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنگل انٹری ویزا کی فیس 93 ڈالر سے بڑھا کر 533 ڈالر جبکہ ملٹیپل (ایک سے زائد) انٹری والے 6 مہینے کے ویزا کی فیس 800 ڈالر اور ایک سال والے ویزا کی قیمت 1333 ڈالر کر دی گئی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ ہندوستان کی حج وزارت نے ان لائن درخواستوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، خبریں یہ بھی آ رہی ہے کہ یہ صرف حج وعمرہ کرنے والے اور دیگر کاروباری کےلیے ہے مگر پہلی مرتبہ جانے والے پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔

 اس سال حج میں جانے والوں کے لئے درخواستیں پیش کرنے کے لئے 10 نومبر تک کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ اس مرتبہ عازمین حج کے لئے جی ایس ٹی کی رقم 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ افسوس اس بات پر ہے حکومت نے پچھلی بار کی طرح اس بار بھی خواتین بغیر کسی محرم کے حج میں جانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ملی اطلاع کے مطابق یہ اضافہ پلاننگ، معیشت اور سعودی وزارتوں کی سفارشات پر کیا گیا ہے،جوکہ 2 اکتوبر کو نافذ ہوئیں اور نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ان کا اطلاق ہو گیا۔ نئے ضوابط کو تیل پر ریاست کا انحصار کم کرنے اور امیگریشن فیس سمیت دیگر شعبوں میں معاشی حالات ٹھیک کرنے کے لئے یہ حکومت کےلیے کارآمد ہوگا۔