حج 2021 سے متعلق سعودی عرب کے ہر فیصلے کو قبول کرے گا ہندوستان:مختار عباس نقوی

   

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ممبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور تمام ریاستی حج کمیٹیاں حج 2021 کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ہم سعودی عرب کے فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں۔مزید کہا کہ کوویڈ 19 بحران کی وجہ سے دوسرے ممالک سے لوگ رواں سال حج 2021 میں شریک نہیں ہو رہے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں سعودی حکومت کے ساتھ ہیں اور ہم ہر فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں،ہم انتظار کر رہے ہیں کہ سعودی جو بھی فیصلہ لے گا۔ہم اس کو قبول کریں گے۔نقوی نے بتایا کہ سعودی عرب نے کتنے لوگوں کو یہ ویکسین لگائی ہے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کو کہا ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا انہیں یہ معلومات فراہم کررہی ہے۔