حد بندی کمیشن نے بی جے پی کے حق میں کام کیا:فاروق عبداللہ

   

سری نگر ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حد بندی کمیشن کی حالیہ سفارشات کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیشن بی جے پی کے حق میں کام کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن سے جموں و کشمیر میں لوگوں کو مزید دور کر دیا ہے ۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں گپکار میں واقع اپنی رہائش پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاحد بندی کمیشن نے جو کیا وہ انتہائی بد بختی کی بات ہے۔