تل ابیب :اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے یہودیوں کے مقدس ترین دن یوم کپور پر اسرائیل پر تقریباً 320 میزائل فائر کیے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فوج نے کہا کہ یوم کپور پر حزب اللہ کی طرف سے فائر کیے گئے تقریباً 320 میزائل اسرائیل میں داخل ہوئے۔ایک الگ بیان میں فوج نے کہا کہ شمالی غزہ سے، جہاں اسرائیل فلسطینی عسکریت پسندوں سے لڑ رہا ہے، عسقلان شہر کی طرف کراسنگ کرکے دو پراجیکٹائل کی نشاندہی کی گئی، لیکن وہ آبادی والے علاقے میں نہیں گرے۔ ہفتے کو طبی ماہرین نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 19 فلسطینی ہلاک ہوئے، جبکہ فورسز جبالیہ کے علاقے تک پہنچ رہی ہیں۔ عوام نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جبالیہ پر گولہ باری جاری رکھی، جو کہ غزہ کے شمال میں ہے اور اسکے تاریخی مہاجر کیمپوں میں سے سب سے بڑا ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے دو محلوں کیلئے نئے انخلاء کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ یہ خطرناک جنگی علاقہ ہے۔