حسن نگر میں انتخابی جلسہ کی تیاری کے دوران کانگریس کارکن کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : انتخابی مہم کے دوران کانگریسی لیڈر کا قتل کردیا گیا ۔ یہ واردات راجندر نگر حسن نگر میں پیش آئی ۔ بتایا گیا کہ کانگریس کارکن محمد مقبول پر حملہ کرکے قتل کردیا گیا ۔ مقبول پر حملہ اس وقت ہوا جب جلسہ کی تیاری جاری تھی اور عوام کی کثیر تعداد جمع تھی ۔ مقبول پر حملہ کے بعد خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا اور حسن نگر میں افراتفری پھیل گئی ۔ شدید زخمی مقبول کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ اطلاع پر ڈی سی پی راجندر نگر سرینواس مقام واردات پہونچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق امجد نامی شخص نے مقبول پر حملہ کیا ۔ قتل کی وجہ رقمی لین دین بتائی گئی ۔ پولیس نے فوری کچھ بتانے سے گریز کیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع