حشیش کا تیل فروخت کرنے والے افراد گرفتار

   

حیدرآباد : /10 مارچ (سیاست نیوز) نارتھ زون کی لالہ گوڑہ پولیس نے منشیات کے حشیش کا تیل فروخت کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلئے گئے ۔ انسپکٹر لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن شریمتی مدھو لتا نے کہا کہ 22 سالہ پی ہیمنت ، وکی اپنے دو ساتھیوں 23 سالہ جے سائی کرن اور 22 سالہ یو اکھیل حشیش کا تیل فروخت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیمنت کو سابق میں آندھراپردیش کی وجئے نگرم پولیس اور لالہ گوڑہ پولیس نے بھی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے پر اسے گرفتار کیا تھا لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ اپنے غیرقانونی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے منشیات کا کاروبار کررہا تھا ۔ وکی نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے حشیش کا تیل یعنی 5 ایم ایل کی بوتل 1500 روپئے میں فروخت کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر لالہ گوڑہ پولیس نے مذکورہ افراد کو لالہ پیٹ کے جی ایچ ایم سی گراؤنڈ کے قریب گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے حشیش کی تیل کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں ۔ ب