حصول اراضی کا معاملہ فلک نما میٹرو کی توسیع میں رکاوٹ

,

   

حیدرآباد۔فلک نما ایم جی بی ایس کا چھ کیلومیٹر میٹر و ریل کی توسیع کاکام حصول اراضی اور اراضی کلیرنس کی وجہہ سے پائے تکمیل کو نہیں پہنچا ہے‘

حالانکہ دیگر راستوں پر خدمات شروع ہوگئے ہیں۔رائے درگ کا کام پائے تکمیل کو پہنچ گیا ہے‘

ایل اینڈ ٹی میٹرو کے محکمہ تعمیرات نے کام کوتوسیع دینے کے لئے کلیرنس کا اب تک منتظر ہے۔ایل اینڈ ٹی میٹر و ریل کے ایک سینئر رکن نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ”حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایاجارہا ہے اور کمپنی بھی معاملے کو اگے نہیں لے جارہی ہے۔

قبل ازیں یہاں پر تین کواریڈار س کے لئے مسلسل میٹنگیں اور تبادلے خیال ہوتارہا ہے مگر ایم جی بی ایس تک کا کام مکمل ہوجانے کے بعد‘ کام جوں کا توں روکا ہوا ہے۔

ہمیں کوئی صحیح سمت کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ اس کی تکمیل تک توسیع کا کام مکمل نہیں ہوسکتا“۔

ایم جی بی ایس‘ فلک نما توسیع کی مخالفت ہورہی ہے کیونکہ اس سے ایک ہزار جائیدادیں حصول اراضی عمل میں متاثر ہورہی ہیں

۔پچھلے سال میٹر و ریل نے اپنے منصوبہ میں تبدیلی لائی تھی مگر اب تک اس میں بات آگے نہیں بڑھی ہے کیونکہ ریاستی شہری ترقی کا محکمہ نے ٹریفک اور ہرٹیج محکموں کی جانب سے رضا مندی کے بعد کوئی کلیرنس نہیں دیا ہے۔

معاملے کو سرکاری سطح پر اٹھایاگیا ہے‘ ایچ ایم آر ایل کے ایک سینئر افیسر کادعوی ہے کہ مگر شراکت دار ایل اینڈ ٹی حیدرآباد میٹرو ریل نے معاملے کو حساسیت کے ساتھ اٹھانا روک دیاہے۔

ایل اینڈ ٹی میٹروریل کے ایک سینئر افیسر نے و ضاحت کی ہے کہ ”ہمارے پاس میٹروکے ساتھ بے شمار داخلی مسائل ہیں۔ یہاں پر بہت زیادہ نقصانات ہیں‘

فی الحال ہم ٹرین اپریشنس پر توجہہ کے علاوہ اس کے دیکھ بھال او راخراجات دیکھ رہے ہیں“۔

رائے درگ کی توسیع کے ساتھ ہائی ٹیک سٹی‘ رائے درگ اورپریڈ گروانڈ فلک نما خدمات ستمبر تک شروع ہونے کی توقع ہے