حضورآباد میں سڑک حادثہ۔ایک ہی خاندان کے تین افرادہلاک

   

حیدرآباد 6اپریل (یواین آئی) حضورآباد میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افرادہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب ریت سے لدی ٹپرکے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹپرلاری ٹووہیلر پر گرپڑی۔پولیس نے بتایا کہ 17سالہ جی وجئے ،ان کی بہن 15سالہ ورشا اور18سالہ سندھو بورنا پلی میں جاترا سے واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا شدیدتھا کہ تین افراد ٹپر لاری میں پھنس جانے کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے ارتھ موور کی مدد سے ان کی لاشوں کو نکالا اوران کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے حضورآباد منتقل کردیاگیا۔