حضورآباد کی شکست کا جائزہ لینے کیلئے کانگریس کمیٹی کی تشکیل

   

حیدرآباد۔/9 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان نے حضورآباد ضمنی چناؤ میں پارٹی کے بدترین مظاہرہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے پردیش کانگریس کمیٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ہائی کمان نے نتیجہ کے بعد پارٹی قائدین کے بیانات کا سخت نوٹ لیا ہے جس میں صدر پردیش کانگریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی تنظیمی اُمور کے سی وینوگوپال نے پردیش کانگریس کمیٹی کو حضورآباد کے نتیجہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 8 مختلف پہلوؤں کی نشاندہی کی ہے جن کا احاطہ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرناٹک کے سابق رکن اسمبلی اور سینئر کانگریس لیڈر کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ر