حق رائے دہی سے متعلق شعور بیداری پروگرام

   

یلاریڈی /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر آج صبح امبیڈکر چوراستہ سے ریاستی الیکشن کمیشن کے احکام پر حق رائے دہی سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ووٹ کی اہمیت کے نعرہ کے ساتھ 5K Run کا آر ڈی او پربھاکر نے آغاز کیا ۔ جس میں انہوں نے عوام سے ووٹ کے استعمال کو نظر انداز نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے جمہوری ملک میں عوام کا سب سے بڑا حق یہی ہے ۔ووٹ کے استعمال کی طاقت سے حکومتیں بنتی ہیں ووٹ کے استعمال سے متعلق عہد کیا گیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار مہیندر کمار، سرکل انسپکٹر رویندر نائیک ، سب انسپکٹر مہیش میونسپل منیجر شریمتی واسنتی و دیگر عہدیدار اور طلباء موجود تھے ۔
جگتیال میں بی آر ایس کی انتخابی مہم
جگتیال /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر یس نظام آباد حلقہ پالیمانی ایم پی امیدوار باجی ریڈی گووردھن نے آج جگتیال رورل منڈل پولاس سے جگتیال ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار اور زیڈ پی چیرپرسن داوا وسنتا کے ہمراہ شروع کردہ انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی آر یس دورہ اقتدار میں ہی تمام شعبوں میں ترقی ہوئی ایم پی کی حیثیت سے انھیں کامیاب بنانے کی عوام سے خواہش کی ۔انہوں نے کہا کہ مودی اور اروند سے پہلے ہی رام کی پیدائش ہوئی تھی بی جے پی رام کے نام پر سیاست کررہی ہے۔ نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں میرے تین ایم ایل اے ہیں۔