حلقہ اسمبلی آصف آباد کی ترقی کو نظرانداز کرنے کا الزام

   

رکن اسمبلی کو ا لکشمی کا اظہار ناراضگی ، ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ کے اجلاس کا بائیکاٹ

کاغذنگر ۔ 19 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کے بھی آصف آباد کے کلکٹریٹ میں منگل کے روز ریاستی وزیر و انچارج ضلع جو پلی کرشنا راؤ کے سرکاری اجلاس اور عوامی اسکیمات اور سلائی مشینوں کی تقسیم سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلنگانہ ریاستی وزیر جو پلی کرشنا راؤ، آصف آباد رکن اسمبلی کوا لکشمی، حلقہ اسمبلی سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ، متحدہ عادل آباد ایم ایل سی ڈنڈے وٹھل، ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ہریتا آئی اے ایس نے شرکت کی۔ اجلاس سے ریاست وزیر جوپلی کرشنا راؤ اپنے خطاب کے دوران عوامی ترقیاتی کاموں سے متعلق بیان دیتے ہوئے بے گھر افراد کو اندرماں مکانات کی منظوری کرنے کا اعلان کرنے پر شہ نشین پر موجود آصف آباد بی آر ایس پارٹی رکن اسمبلی کوا لکشمی نے اعتراضات پیش کئے جس پر ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راو اور آصف آباد بی آر ایس پارٹی رکن اسمبلی کوا لکشمی کے درمیان لفظی تکرار ہونے پر سارا ہال خاموش ہو گیا۔ اس موقع پر آصف آباد رکن اسمبلی کوا لکشمی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی اصف اباد کہ عوام کو نظر انداز کرتے ہوئے اندرماں مکانات کی منظوری اور عوامی فلاح و بہبود کے تعمیراتی کاموں میں سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے ، انہوں نے ریاستی وزیر اور ریاستی حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے پروگرام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مونسپل چیئرمین اور وائس چیئرمین اور بی آر ایس قائدین کو لے کر اجلاس سے باہر چلے گئے ، بعد ازاں مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کوا لکشمی نے کہا کہ ریاستی وزیر لگ بھگ تین، چار مرتبہ ضلع کو آمد ہوئی ہے،صرف ناریل کے ذریعے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے لیکن عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالف پارٹی بی آر ایس رکن اسمبلی کہہ کر مجھ کو اور میرے کارکنوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن کسی کی ہمت نہیں ہے مجھ کو یا میرے کارکنوں کو دبا سکے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک قبائلی خاتون رکن اسمبلی رہنے کی وجہ سے مجھ کو ایک طرف کانگریس قائدین دوسری طرف عہدے داروں کے علاوہ ریاستی وزراء کی جانب سے ڈرایا دھمکاتے ہوئے مجھ کو تشدد کا شکار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کیا قبائلی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے سوال کرنا غلط ہے ؟ اس لیے عوامی ترقیاتی کاموں اور تقریب میں مجھ کو اطلاع دیتے ہوئے حلقہ اسمبلی آصف آباد کے عوام کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر آصف آباد مونسپل چیئرمین آکاش، مونسپل وائس چیئرمین محمد احمد کے علاوہ بھی یار اس پارٹی قائدین موجود تھے۔