حلقہ پارلیمان میدک سے بی آر ایس امیدوار کا پرچہ نامزدگی داخل

   

میدک /24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم ) حلقہ پارلیمان میدک سے بی آر ایس کے امیدوار مسٹر وینکٹ رام ریڈی نے ریٹرننگ آفیسر میدک لوک سبھا و کلکٹر میدک مسٹر راہل راج کے اجلاس میں پرچہ نامزدگی کے دو علحدہ سیٹ داخل کئے ۔ ان کے ہمراہ چیرپرسن میدک ضلع پریشد محترمہ ہیما لتا گوڑ ، نرساپور کی رکن اسمبلی محترمہ وی سنیتا لکشما ریڈی ، رکن اسمبلی پٹن چیرو مسٹر جی مہی پال ریڈی اور رکن اسمبلی سنگاریڈی مسٹر چنتاپربھاکر صدر ضلع بی آر ایس سابق رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی سابق ایم ایل سی مسٹر فاروق حسین سابق صدر نشین مسٹر بٹی جگپتی بھی موجود تھے ۔