حماس کی جانب سے رہاہونے والے یرغمالوں کے اسرائیل میں اپنے گھر والوں سے جذباتی ملاقتیں۔ ویڈیو

,

   

ایک ویڈیو میں 9سالہ اوہد جمعہ کے روزحماس کی جانب سے غزہ پٹی سے رہاکئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے والد سے بھاگ گلے لگتا ہوا دیکھا گیاہے
یروشلم۔غزہ میں حماس کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں 49دنوں تک یرغمال بنائے گئے اسرائیلی بچوں اور خواتین کو قطر‘ مصر او رامریکہ کی ثالثی میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت رہا کرکے آخر کاراپنے اہل خانہ کے ساتھ ملاکر جذباتی مناظر سامنے ائے۔

شائناڈرکے میڈیکل سنٹر (ایس سی ایم سی) کے جارے کردہ ایک ویڈیو میں 9سالہ اوہد جمعہ کے روزحماس کی جانب سے غزہ پٹی سے رہاکئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے والد سے دوڑ کر گلے لگتا ہوا دیکھا گیاہے۔

https://x.com/Nov_reuveny/status/1728357182436266379?s=20

اپنی 55سالہ ماں کیرین موندیراور78سالہ داد روتی موندیر کے ہمراہ اوہد کو رہا کیاگیاہے۔ روتی کے شوہر اورہام موندیر اب بھی غزہ میں حماس کی تحویل میں ہیں۔ غزہ میں جب اوہد پکڑا گیاتھاتب وہ نوسال کا ہوا تھا اور اسرائیل بھر میں اس روز کی یاد میں تقاریب منائے گئے۔

روبیک کیوب کو حل کرنے والے لڑکے کی رہائی کے لئے مہم چلانے والے لوگوں نے پہیلی سے باہر اس کی ایک شبہہ بنائی۔

سوشیل میڈیاپر ہفتے کے روز گردش کرنے والی تصویروں میں دیکھا گیا ہے کہ اوہد اسپتال میں ایک روبیک کیوب کو حل کررہا ہے اور اسرائیل ڈیفنس فورسیس(ائی ڈی ایف) کے سپاہی اس کو دیکھ رہے ہیں

https://x.com/talschneider/status/1728349701278408764?s=20

پانچ سال کی ایملیاالونی جسے حماس او راسرائیل کے درمیان میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے ایک حصہ طور پر اس کی ماں ڈینیل کے ساتھ رہا کیاگیا‘ وہ اپنی دادی کے ساتھ دوبارہ مل گئی ہے۔

ایس سی ایم ایس کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں‘ ایملیاکو اپنی دادی کے ساتھ شدت سے گلے ملتے ہوئے دیکھا گیاہے۔

https://x.com/bokeralmog/status/1728351490387956097?s=20

حماس کے جانب سے 7اکتوبر کے روز کئے گئے حملہ کے دوران ان دوونوں کو اس وقت اغوا کرلیاگیاتھا جب وہ دونوں ڈینیل کی بہن اوراس کے گھر والوں سے ملاقات کے لئے کنٹز نیر اوزیڈ جارہے تھے۔

شیرون الونی کیونیو33‘ اور اس کے شوہر ڈیویڈ کیونیو 34اور ان کی دو تین سالہ جڑواں بیٹیاں یولی اور ایما اب بھی غزہ میں یرغمالیوں کے ساتھ قید میں ہیں۔ ایس سی ایم سی نے رہا ہونے والے یرغمالیوں کے لئے تمام طبی سہولتوں کا انتظام کیا تھا تاکہ انہیں معمول کا ماحول اطراف واکناف میں فراہم کیاجاسکے

https://x.com/HadarGil/status/1728378380989374529?s=20