حملے میں زخمی بجرنگ دل کا لیڈر ہلاک

   

کوٹہ: راجستھان میں کوٹہ کے کنہاڑی تھانہ علاقے میں ایک حملے میں زخمی ہونے والے بجرنگ دل کا لیڈر بھرتراج بالمیکی کی آج موت ہوگئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق بھرتراج پر 18 نومبر کو کچھ لوگوں نے حملہ کیا تھا اور حملے کے دورنا فائرنگ بھی ہوئی تھی۔ اس حملے میں بھرتراج شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے کوٹا کے ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بھرتراج بالمیکی اور اس کے کچھ ساتھیوں نے دو ماہ قبل تھانہ کنہاڑی علاقہ کے ساکت پورہ میں تقریبا ڈھائی بیگھہ زمین خریدی تھی، جس پر کچھ لوگوں نے اس کو دھمکی دی تھی کہ یہ متنازعہ اراضی ہے اور اس پر کوئی کام نہیں ہوسکتا ہے ۔