حنا خان پہلی مرتبہ سسپنس تھرلر میں۔ ویڈیو

,

   

وکرم بھٹ کی ”ہیکٹ“ کا مذکورہ ٹریلرجس کو ”بگ باس“ اسٹار نے بالی ووڈ میں لانچ کیا ہے‘ ایک دن میں چارلاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس کو دیکھا۔ٹریلر جو19جنوری کے روز شائع ہوا‘ اس پر کیپشن لکھا ہے کہ ”آپ کو دیکھا جارہا ہے۔

YouTube video

اگر آپ خود پر قابو کھودیتے ہیں تو سب کچھ کھودیں گے۔ ہیکٹ کا ٹریلر منظرعام پر اب آگیاہے۔

جو محبت مجھے ملی ہے کو بے مثال ہے اور مجھے امید ہے کہ فلم کی ریلیز کے بعد بھی تھیٹروں میں ہاوز فل بکنگ کے ذریعہ پھر ایک مرتبہ یہ حمایت حاصل ہوگی۔ میں یقینا شکر گذارہوں“۔

مذکورہ سنسی خیزفلم وکرم بھٹ نے تیار کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”ہیکٹ‘ خطرناک اور خوف پیدا کرنے والی فلم ہے۔

اس قسم کی جس سے ہم سب متاثر ہیں۔ ماضی اور حال سے جڑی ہوئی ہے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شائقین کی پسند سے ہم جڑ نے میں کامیاب ہوئے ہیں“۔

حنا خان کے شو”یہ رشتہ کیاکھلاتا ہے“ کا حوالہ دیتے ہوئے قبل ازیں بھٹ نے کہاتھا کہ”حنا خان میں وہ قابلیت ہے کہ اٹھ سال تک وہ ایک کردار میں رہ سکتی ہیں جو وہ ٹی وی پر تھیں۔ یہ بڑا مشکل اور قابل احترام ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ان کے پاس منفرد انداز ہے جو ”ساس بہو“ کی لڑکی سے خود کو ایک فیشن کی پہچان کے انداز میں ڈھالا ہے۔

حنا نے ’ہیکٹ‘ میں ایک فیشن ایڈیٹر کا رول کیا ہے اور جب میں نے انہیں ’بگ باس‘ کے بعد دیکھا‘ میں سمجھ گیاتھا کہ اس کردار ان کے لئے ہی ہے۔ بہتر دیکھائی دینے والی اور اچھی انسان ہیں۔ انہیں دیکھنے کے لئے او رکیاچاہئے؟“