حوالہ ریاکٹ بے نقاب ‘1 کروڑ روپئے نقد رقم ضبط

   

حیدرآباد : /21 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں ایک اور حوالہ ریاکٹ کو ٹاسک فورس نے بے نقاب کرکے ایک کروڑ سے زائد نقد رقم برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ کملیش اور اس کے 3 ساتھی 35 سالہ اشوک کمار ، 28 سالہ راہول اگروال اور 25 سالہ رتن سنگھ غیرقانونی طور پر رقم منتقلی کا کاروبار چلارہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس ٹولی کا کلیدی ملزم کملیش کمار ہے جو چوڑی بازار کا ساکن ہے اور وہ آسانی سے روپئے کمانے حوالے کاروبار میں ملوث ہوگیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے یہ کاروبار چلارہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے ایک کروڑ 10 لاکھ نقد رقم برآمد کردی ۔