حکومت ایونٹ منجمنٹ میں پیسہ برباد نہ کرے :اکھلیش

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے بھدوہی میں کارپیٹ ایکسپو مارٹ کے افتتاح کے سلسلے میں یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے کاموں کو اپنا دکھانے کے لئے بی جے پی حکومت کو ایونٹ منیجمنٹ کے نام پر عوام کے پیسے برباد کرنے سے باز رہنا چاہئے ۔ یادو نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’بی جے پی حکومت ایس پی کے کاموں کا دوبارہ افتتاح کرتے کرتے اب تیسری بار بھی کرنے لگی ہے جیسے ‘بھدوہی کارپیٹ ایکسپو مارٹ کا تیسری بار ہونے افتتاح کیا جارہا ہے ۔ حکومت بتائے کہ بابت پور۔بھدوہی شاہراہ و باق ادھورے کام کب پورے ہونگے ۔ بی جے پی دکھاوتی ایونٹ منجمنٹ میں عوام کا پیسہ برباد نہ کریں۔