حکومت شہریت ترمیمی بل کے ذریعہ ہندوتوا ایجنڈہ پر کاربند : چدمبرم

,

   

نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ بی جے پی حکومت شہریت ترمیمی بل کے ذریعہ اپنے ہندوتوا ایجنڈہ کو روبہ عمل لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیا یہ بل دستوری ہے یا نہیں۔ ہم جو کچھ یہاں پر کررہے ہیں اس مسئلہ کو عدلیہ کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چدمبرم نے مزید کہاکہ پارلیمنٹرین سے کہا گیا ہیکہ وہ کچھ غیردستوری کام کریں۔ اس کے بعد ہی عدلیہ فیصلہ کرے گی کہ کیا دستوری ہے کیا نہیں۔