حکومت نے شادی مبارک اسکیم پر 1,807.45 کروڑ روپئے خرچ کئے

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : قانون حق معلومات کے تحت کیے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ حکومت تلنگانہ نے 2019 سے 2024 تک شادی مبارک اسکیم پر 1,807.45 کروڑ روپئے خرچ کئے ۔ سماجی جہدکار کریم انصاری کی درخواست کے جواب میں محکمہ اقلیتی بہبود نے شادی مبارک اسکیم پر سالانہ خرچ کی تفصیلات فراہم کی ۔ 2019-20 میں اس اسکیم کے لیے 356.04 کرور روپئے مختص کئے گئے ۔ 2020-21 میں 291.40 کروڑ روپئے ، 2021-22 میں 298.20 کروڑ ، 2022-23 میں 442.68 کروڑ ، اور 2023-24 میں 419.13 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ۔۔