نتائج کی پرواہ کیئے بغیر صداقت کے لیے جنگ : پرینکا ۔ چدمبرم کی تائید میں کانگریس قائدین متحد
نئی دہلی۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائدین نے آج متحد ہوکر اپنے ساتھی پی چدمبرم کی تائید کی جو رقومات کی غیر قانونی منتقلی کے مقدمے کا آئی این ایس میڈیا کے سلسلے میں سامنا کررہے ہیں۔ راہول گاندھی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ تحقیقاتی محکموں کو سابق مرکزی وزیر فینانس کی کردار کشی کے لیے استعمال کررہی ہے جبکہ کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ پارٹی اپنی صداقت کی جنگ جاری رکھے گی۔ اس کی پرواہ کیے بغیر کہ اس کے نتیجے کیا نکلیں گے، پارٹی کے ترجمان اعلی رندیپ سنگھ سرجے والا اور آنند شرما نے بھی پی چدمبرم کے ساتھ متحدہ طور پر پی چدمبرم کی تائید کی۔ سپریم کورٹ میں کپل سبل کے بشمول چدمبرم کے وکلائے صفائی نے ایک درخواست پیش کی ہے۔ چدمبرم کی اپیل پر فیصلہ زیر التوا ہے جو ہائی کورٹ میں جاری کیا تھا۔ ان کی پیشگی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سپریم کورٹ میں آج سماعت مقرر ہے۔ مودی حکومت ای ڈی، سی بی آئی اور ذرائع ابلاغ کے چند گوشوں کا چدمبرم کی کردار کشی کے لیے استحصال کررہی ہے اور انہیں بدنام کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ وہ اقتدار میں تھے۔ ان پر غلط کاریوں کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر یہ تبصرہ تحریر کیا۔ کپل سبل نے سپریم کورٹ سے کہا کہ تحقیقاتی محکموں نے چدمبرم کی قیامگاہ پر چہارشنبہ کو دو بجے دن ایک نوٹس چسپاں کی ہے اور ان سے دو گھنٹے کے اندر عدالت کے اجلاس پر حاضری دینے کی خواہش کی گئی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی ایک تازہ مراسلہ سابق مرکزی وزیر کو تلاش کرنے کے سلسلہ میں جاری کیا ہے۔ پی چدمبرم راجیہ سبھا کے رکن اور انتہائی قابل احترام اور قابل قائد ہیں۔ وہ مختلف وزارتوں میں بھی بحیثیت وزیر خدمت کرچکے ہیں اور قوم کے برسوں سے وفادار ہیں۔ وہ برسر اقتدار افراد کے سامنے بے باکی سے صداقت کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ان کی صداقت پر بے چینی محسوس کرتے ہوئے بزدلوں نے انتہائی شرمناک انداز میں ان کا شکار کرنے کی سازش کی ہے۔ ہم سب ان کے ساتھ ہیں اور صداقت کے کیا نتائج نکلتے ہیں، اس کی پرواہ کیئے بغیر صداقت کی جنگ کرتے رہیں گے۔ کانگریس قائد پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر یہ تبصرہ شائع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد برسر اقتدار افراد تک صداقت کی آواز پہنچانا چاہتے ہیں وہ اسے برداشت نہیں کرسکتے اور بزدلی کے ساتھ انہوں نے پی چدمبرم کا شکار کرنے کی گھنائونی سازش کی ہے جو انتہائی قابل اور محترم قائد ہیں۔ وہ برسوں تک پوری منکسر مزاجی کے ساتھ مختلف وزارتوں میں قوم کی خدمت انجام دے چکے ہیں۔ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ہندوستان میں بدترین سیاسی انتقام کے مناظر دیکھے جارہے ہیں۔ بی جے پی ایک پولیس مملکت چلارہی ہے۔ جج اپنے فیصلے 72 گھنٹے کے بجائے 7 مالک تک ملتوی رکھ رہے ہیں یہاں تک کہ ان کی سبکدوشی قریب آجاتی ہے۔ سی بی آئی اور ای ڈی او دھاوے کرنے کے لیے سابق مرکزی وزیر فینانس کی قیام گاہ پر روانہ کیا ہے۔