حکومت کبڈی کو اولمپکس میں داخل کرنے کی کوششں کرے گی: مرکزی وزیر برائے کھیل

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر کیرن ریجیجو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت مقامی کھیل کبڈی کو اولمپکس میں لے جانے کے لئے کوششیں کرے گی۔

انہوں نے لوک سبھا میں بتایا کہ “مختلف قومی / بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی کے لئے مزید تربیت کے لئے کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت کل 2،880 ایتھلیٹوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سوالیہ وقت کے دوران اراکین کو جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس نے کہا کہ کبڈی ایک دیسی کھیل ہے اور حکومت اسے اولمپکس میں لے جانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کے تحت کھیلوں میں ترقی کی امید رکھنے والےافراد اور ٹیموں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں جدید اسپورٹس سائنس کی مدد کی جاتی ہے ، علاوہ ازیں انہیں دوسری میدانوں میں بھی کامیابی کےلیے تیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ، “کھیل میں ترقی لانا ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، انکی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ نوجوانوں کے صلاحیتوں کو پرکھا جائے اور اسی اعتبار سے انکی تربیت کرنے کی ذمہ داری بھی ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔