حکومت ‘ کورونا معائنوں میں اضافہ کریگی ‘ یومیہ 25 ہزار معائنہ ہونگے

   

حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ نے کورونا معائنوں کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور یومیہ 25,000 معائنے کئے جائیں گے ۔ کہا گیا ہے اب تک خانگی و سرکاری طور پر جملہ 15000 معائنے کئے جا رہے ہیں اور اب اس تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت یومیہ 25000 معائنوں کو یقینی بنانے اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت جی سرینواس راو نے بتایا کہ آئندہ وقتوں میں معائنوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا ۔ یہ تعداد بڑھا کر 20 ہزار کی جائے گی اور پھر اس کو یومیہ 25000 کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تشویش کی بات یہ ہے کہ چھوٹے ٹاونس اور اضلاع میں بھی کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میںاضافہ ہونے لگا ہے ۔