حکومت کو اپنا کام کرنے کا مشورہ دینے گورنر آر بی آئی سے چدمبرم کا مطالبہ

   

٭ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے کہا ہے کہ آر بی آئی گورنر کو واضح طور پر حکومت سے یہ کہہ دینا چاہئے کہ وہ اپنا کام کریں اور مالیاتی اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ 2020-21ء اگر ہندوستانی مجموعی گھریلو پیداوار منفی رہے گی تو کیا وجہ ہے کہ آر بی آئی کو مزید رقم فراہم کی جارہی ہے۔ چدمبرم نے یہ سوال بھی کیا کہ آیا ایک فیصد سے بھی کم مجموعی گھریلو پیداوار پر مشتمل مالیاتی پیاکیج کیلئے حکومت خود اپنی ستائش میں مصروف ہے۔