حکومت کی بے حسی کو عوام کے سامنے لانے انوکھا انداز

   


کلواکرتی حلقہ اسمبلی میں ضلع پریشد اسکول کے طہارت خانوں کی درستگی کیلئے چندہ وصولی

کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے تلکنڈہ پلی منڈل کے پڈکل گرام پنچایت کے ضلع پرشد گرلز ہائی اسکول کا آج زید۔پی۔ٹی۔سی۔اپلا وینکٹیش نے دورہ کیا دوران معائنہ جب انہوں نے طہارت خانوں کا مشاہدہ کیا تو سخت تعجب کا اظہار کیا کیونکہ طہارت خانے کافی بوسیدہ ہوچکے ہیں۔ جسکی درستگی کیلئے کئی ایک مرتبہ ضلع کلکٹر اور وزیر تعلیم کو اس سلسلہ میں نمائندگی کی گئی تھی لیکن آج تک انکی مرمت عمل میں نہیں لائی گئی جسکے سبب طالبات کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے حکومت کی بے حسی کو عوام کے سامنے لانے کیلئے زیڈ۔پی۔ٹی۔سی۔اور یم۔پی۔پی نرمالا ودیگر نے ملکر ان طھارت خانوں کی تعمیر کیلئے بازاروں میں گھوم کر دوکان دوکان چندہ وصول کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ ا گر حکومت اور اعلی عہدیدار جلد سے جلد اس جانب توجہ نہیں دینگے تو بڑے پیمانے پر طلبہ اور اولیاء طلبہ کے ساتھ کلکٹر یٹ کا گھیراؤ کیاجائے گا اس موقع پر اس منڈل کے تمام سیاسی قائدین اور کثیر تعداد میں طلبہ و اولیاء￿ ے طلبہ موجود تھے۔