حیات نگر میں طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک طالبہ نے خودسوزی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 16 سالہ بھارگوی جو کوئیڈا علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیٹی ایک کالج میں زیرتعلیم تھی اور خرابی صحت سے پریشان تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودسوزی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔