حیدرآباد۔دن کے اجالے میں نوجوان کا قتل۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ ایک دل دہلادینے والے جرم میں ایک نوجوان کو تعقب کرکے دن کے اجالے میں قتل کردیاگیا۔مذکورہ واقعہ جگت گیری گٹہ علاقے میں پیش آیاہے۔

متوفی کی شناخت چنتل کے ساکن فیاص کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

معاملات کی تفصیلات کے بموجب فیاض جس کی عمر26سالہ کو اس کے دوست پرشانت سے مد بھیڑ ہوئی تھی۔

بعدازاں پرشانت اور اس کے ساتھیوں نے فیاض کا تعلق کرکے برسرعام قتل کردیاہے

YouTube video

علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں پرشانت اور اس کے ساتھیو ں کی جانب سے فیاض کے تعقب کرنے کا معاملے قید ہوا ہے۔

تاہم قتل کی اصل واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید نہیں ہوسکی۔ جرم انجام دینے کے بعد ملزمین فرارہوگئے ہیں۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے