حیدرآباد۔ اسٹنٹ پروفیسر نے طالبہ کو بے ہودہ پیغام بھیجا‘ گرفتار

,

   

حیدرآباد۔خواتین کے خلاف جرائم کا ایک اور معاملہ پیش آیا ہے جس میں کالج کے ایک اسٹنٹ پروفیسر نے مبینہ طور پر اسی کالج کی ایک ایم ٹیک کی طالبہ کو بے ہودہ پیغام ارسال کیاہے۔

معاملے کی تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملزم نے لڑکی کو اس وقت ہراساں کرنا شروع کردیاجب اس نے شادی کی تجویز کو مسترد کردیاتھا

۔مذکورہ ملزم جس کی عمر26سال بتائی جارہی ہے نے متاثرہ کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا تھا۔

لڑکی کی جانب سے درج شکایت کی بنیاد پر رچہ کنڈہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے

۔پولیس نے اس کو سل فون بھی ضبط کرلیاہے