حیدرآباد اور سکندرآباد میںدفعہ 144 نافذ سٹی پولیس کمشنر کے احکامات

   

حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں امتناعی احکامات کو جاری کیا۔ احکامات کے مطابق دونوں شہروں میں 28 اکٹوبر 2024 کی شام 6 بجے تک 144 سیکشن نافذ رہے گا۔ اس دوران امتناعی احکامات کے تحت پانچ یا پانچ افراد سے زیادہ جمع رہنے کی ہرگز اجازت نہیں رہے گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کا اجتماع، جلسہ، جلوس، دھرنا یا ریالیاں نکالنے کی ہرگز اجازت نہیں رہے گی۔