حیدرآباد: تقریبا 150آوارہ کتو ں کو زہر دے کر ماردیا گیا۔

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): شہر کے آٹو نگر علاقہ میں جمعہ کے دن تقریبا150آوارہ کتوں کو زہر دے کرماردیا گیا۔ بعد ازاں انہیں کچرے کے ڈھیر میں ڈال دیا گیا۔ ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سماجی جہد کار نے اس با ت کا پتہ لگایا۔ گریٹر حیدرآباد سوسائٹی فار دی پرونشن آف کرلٹی ٹو انیملس (جی ایچ ایس پی سی اے) کا رکن وکارم چندک نے بتایا کہ ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر TS09UB5847 ایل بی نگر کے جئے علاقہ کالونی علاقہ میں 150 مردہ کتوں اورایک گائے کو لیجارہی تھی۔ لیکن ان میں سے چار کتوں کی سانس چل رہی تھی اور وہ اپنی زندگی اور مو ت کی لڑائی لڑ رہے تھے۔وکارام نے بتایا کہ ان کتوں میں گندی بد بوآرہی تھی۔

ان کتوں میں سے چار کتوں کی سانسیں چل رہی تھی۔“ جب گاڑی ان کتوں کو پھینک کر چلی گئی تو وکارام نے ان کتوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں اس کی تحریری شکایت درج کروائی گئی۔ چیف ویٹرنری آفیسر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر وینکٹشورا ریڈی نے بتایا کہ یہ تمام کتے مختلف جگہوں سے ہمارے اسٹاف کو مردہ پائے گئے۔ ہمارے اسٹاف کی ڈیو ٹی ہے کہ وہ مردہ جانوروں کو اٹھالائے اور آٹو نگر علاقہ میں ایک مخصوص مقام پر ڈال دیں۔“ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان مردہ کتوں میں چار زندہ کتے بھی شامل تھے انہیں الگ کیوں نہیں رکھا گیا اس پر ڈاکٹر وینکٹشورا نے بتایا کہ بعض دفعہ بلدیہ کے عملہ کو لوگ ا س طرح کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

Image/ The Times Of India

انہوں نے مزید کہا کہ بعض دفعہ عوام ہماری بات سنتے ہی نہیں، ہمارے بلدیہ عملہ نے ان سے کہا کہ ہم ا ن مردہ کتوں کو پھینک کر دوبارہ ان زندہ کتو ں کو لینے آئیں گے لیکن عوام سننے کا نام نہیں لیتی او رہمیں مجبور کردیتی ہیں۔