حیدرآباد میں سنکرانتی کے موقع پر پتنگ بازی کے دوران ٹی آر ایس رہنما سمیت تین افراد کی موت ہوگئی

, ,

   

حیدرآباد: مکر سنکرانتی کے موقع پر حیدرآباد میں پیش آنے والے واقعات کے دوران ٹی آر ایس رہنما سمیت تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ چیکڈ پلی کے رہائشی بنگارو کرشنا اپنے گھر کی چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے اور اتفاقی طور پر وہ تیسری منزل سے نیچے گر گئے۔ واقعے کے دوران وہ اپنے گھر کے قریب لوہے کی ریلنگ پر گر گئے اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ اسی طرح کے واقعات مدھا پور اور صدیق نگر میں بھی سامنے آئے ہیں جس میں 10 سالہ طالب علم نکھیت اپنی رہائش گاہ کی تیسری منزل سے گر گیا تھا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔سکندرآباد کے وارثی سید خالد جو گزشتہ روز پتنگ بازی کے دوران شدید زخمی ہوگیا ، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا…