حیدرآباد: موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں سوئمنگ پولس کا آغازہوجاتا ہے ۔ کئی سوئمنگ پولس میں ٹرینر عدم موجود ہوتا ہے ۔ جس سے آئے دن حادثات میں ضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ سوئمنگ پولس جو کہ ایک تفریح کے ذریعہ ہے وہ موت کا کنواں بنتا جارہا ہے ۔ اسی طرح شہر حیدرآباد کے بارکس علاقہ میں ایک سوئمنگ پول میں ایک نوجوان غرق ہوگیا ۔ جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق ۱۸؍ سالہ شیخ ریاض جو مادنا پیٹ کا ساکن بتایا جاتا ہے بارکس کے ایک خانگی سوئمنگ پول میں تیرنے کے دوران غرق ہوگیا ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سوئمنگ پول میں ٹرینر عدم موجود نہیں ہے ۔ اگر ٹرینر موجود ہوتا تو شائد اس نوجوان کی جان بچ جاتی ۔ متوفی انٹر میڈیٹ کے سال دوم کا طالب علم ہے ۔ شیخ ریاض کو فوری اسپتال لیجایاگیا ۔ جہا ں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کر کے تحقیقات کا غاز کردیا ہے ۔