حیدرآباد کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کو وائی پلس سیکوریٹی

   

حیدرآباد 6 اپریل ( ایجنسیز ) : مرکزی حکومت نے حیدرآباد بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کو وائی پلس سیکوریٹی فراہم کی ہے ۔ مرکز نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے حیدرآباد پارلیمانی حلقہ کو ایک حساس علاقہ قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ وائی پلس سیکوریٹی میں 11 جوان مادھوی لتا کو سیکوریٹی فراہم کریں گے ۔ اس میں سی آر پی ایف کے 6 پرسنل سیکوریٹی اہلکار ان کی مسلسل حفاظت کررہے ہیں ۔ ان کی رہائش گاہ پر مزید 5 مسلح گارڈز سیکوریٹی فراہم کریں گے ۔
وزیرسیاحت جوپلی کرشناراونے دعوت افطار کی میزبانی کی
حیدرآباد 6اپریل (یواین آئی) ضلع ناگرکرنول کولاپور میں وزیرسیاحت جوپلی کرشناراونے مسلمانوں کیلئے دعوت افطار کی میزبانی کی۔اس پر مقامی عوام نے ان کو تہنیت پیش کی ۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ رمضان روحانی اور مذہبی ہم آہنگی کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت مسلمانوں کی بہبود کیلئے پابند عہد ہے ۔