حیدرآباد کے بوگس رائے دہندوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کور پورٹ، ضبط رقومات کی اجرائی کیلئے خصوصی کمیٹی

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) ضلع الیکشن آفیسر حیدرآباد رونالڈ راس نے بتایا کہ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ میں 6 لاکھ بوگس ووٹرس کے بارے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی شکایت پر ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردی گئی ہے۔ رونالڈ راس کے مطابق حیدرآباد اور سکندرآباد لوک سبھا حلقوں کیلئے قطعی فہرست رائے دہندگان 8 فروری کو جاری کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 18 اپریل سے پرچہ جات نامزدگی 25 اپریل تک داخل کئے جاسکتے ہیں اور صبح 11 تا سہ پہر 3 بجے نامزدگی کے ادخال کا وقت رہے گا۔ اتوار کو تعطیل رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر امیدوار کو پرچہ جات نامزدگی کے 4 سیٹس پیش کرنے ہوں گے اور ان کے ساتھ چار افراد موجود رہ سکتے ہیں۔ ہر امیدوار کو انتخابی مصارف کے تحت 95 لاکھ خرچ کرنے کی اجازت رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 23 جنوری تا 15 اپریل فہرست رائے دہندگان سے متعلق 310979 دعوے اور اعتراضات داخل کئے گئے جن کی 25 اپریل تک یکسوئی کردی جائے گی۔ رونالڈ راس کے مطابق ضلع کی سطح پر قائم کردہ کمیٹی ضبط شدہ نقد رقومات کا ثبوت فراہم کرنے پر اندرون 24 گھنٹے جاری کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاحال 73 کیسس میں2.3 کروڑ کی اجرائی کیلئے درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ 70 کیسس کے 1.7 کروڑ روپئے ثبوت کی پیشکشی کے بعد جاری کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ضلع میں 23500 پولنگ اسٹاف کو تعینات کیا جارہا ہے جن میں سے 2000 نے ٹریننگ میں شرکت نہیں کی۔ ٹریننگ میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔1