حیدرآباد کے سابق تیز گیند بازحبیب خان کا83سال کی عمر میں انتقال

,

   

ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کو بھی انہوں نے تربیت دی تھی
حیدرآباد۔خرابی صحت کی وجہہ سے اتوار کے روز حیدرآباد کے تیز گیند باز حبیب خان کا انتقال ہوگیاہے۔ پچھلے کچھ ماہ سے مختلف امراض کی وجہہ سے حبیب شدید طور پر بیمار رہ رہے تھے۔

اسپورٹس گھرانے میں پیدا ہونے والے حبیب کی موت83سال کی عمر میں ہوئی ہے۔ حبیب کے والد مرحوم ابراہیم خان کئی اسپورٹس جیسے کرکٹ‘ فٹ بال‘ ہاکی حیدرآباد کے لئے کھیلے ہیں۔

ان کے دو بھائی سردار خان اور ماجد خان کی بھی اسپورٹس سے گہری وابستگی ہے۔ حبیب خان نے حیدرآباد ٹیم کی 9سالوں تک نمائندگی کی اور وہ ایک مایہ نازتیز گیند باز تھے۔ہندوستان کی کرکٹ میں حبیب کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

انہوں نے رانجی ٹرافی میں حیدرآباد او ریلویز کے لئے کھیلا ہے۔ اسی وقت کے دوران انہوں نے ساوتھ زون(جئے سمہا) نارتھ زون(ٹائیگر پٹوڈی کی نگرانی میں) اور سنٹرل زون(انجہانی ہنومنتھا سنگھ) کی قیادت میں کھیلا ہے۔

سال1956کے ہندوستان کے انگلینڈ دورے کے موقع پر وہ ٹیم انڈیا کے امکانی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

غلام احمد کی قیادت میں 1956کے اواخر میں حبیب خان نے راجی ٹرافی سے اپنے کیریر کی شروعات کی تھی۔

سال1962میں پھر انہوں نے ورنگل کے لئے کیرالا میں اپنا سب سے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 14وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ حیدرآباد جونیرس انتخاب کمیٹیاور انڈین ریلویز کے لئے مردوں اور خواتین کی ٹیم کا سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے تھے۔

انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کو بھی تربیت دی ہے۔