حیدرآباد کے مضافات کوکاپیٹ میں 3 مئی کو تفریحی پروگرام

   

حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) تپتی ہوئی گرمی کے دوران عوام کے لئے تفریح اور مختلف پروگرامس کے انعقاد کے سلسلہ میں 3 مئی کو حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کوکا پیٹ میں آرٹ گلی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں وزیٹرس نہ صرف خریداری کرسکتے ہیں بلکہ مختلف غذاؤں کے علاوہ میوزک کے ذریعہ تفریحی سامان کرسکتے ہیں۔ یہ پروگرام 3 مئی کو صبح 11 تا رات 10 بجے کوکاپیٹ میں واقع ٹوارو ریسارٹ میں منعقد ہوگا جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام رہے گا۔ نوجوان افراد کے علاوہ آرٹ اور کلچر سے دلچسپی رکھنے والے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ فیملیز کے لئے بھی یہ پروگرام دلچسپی کا باعث رہے گا۔ آرٹ گلی میں شرکت کے لئے ٹکٹ 409 روپے سے شروع ہوگا جو BookMyShow پر دستیاب ہے۔ کوکاپیٹ کا یہ ریسارٹ تفریحی سرگرمیوں کے لئے موزوں مقام ہے جہاں خاموش اور پرامن ماحول میں مختلف تفریحات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ دستکاری سے تیار کردہ اشیاء کے 50 سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے جو فیشن، آرٹ ورک، ہوم ڈیکوریشن اور دیگر اشیاء پر مشتمل رہیں گے۔ موسم گرما میں خاندانوں کے لئے یہ بہترین تفریح ثابت ہوسکتی ہے۔ 1؍F