حیدرآباد میں صرف 16 فیصد بالغ افراد ہی دودھ پیتے ہیں

   

اکثر افراد دودھ کو ملاوٹ شدہ، ناقص و غیر معیاری سمجھتے ہیں
حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) دنیا بھر میں آج یوم دودھ منایا گیا۔ اس موقع پر اس قوت بخش سیال غذاء کی اہمیت و افادیت کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا جس کے استعمال کے بغیر بچوں کی زندگی کیلئے لازمی تصور کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں عمر رسیدہ افراد کے لئے بھی یہ غذاء کے طور پر کام آتا ہے۔ بچوں اور بزرگوں کے لئے اہم غذاء تصور کیا جانے والا دودھ بالخصوص حیدرآباد میں صحتمند بالغ افراد میں مرغوب نہیں سمجھا جاتا۔ یہ انکشاف اس حقیقت سے ہوا ہے کہ یہاں صرف 16 فیصد بالغ مرد و خواتین دودھ استعمال کیا کرتے ہیں کیوں کہ ان میں اکثر یہاں کے دودھ کو ملاوٹ شدہ، ناقص اور غیر معیاری تصور کرتے ہوئے استعمال مناسب نہیں سمجھتے لیکن دودھ سے تیار کی جانے والی اشیاء مکھن، پنیر، دہی وغیرہ کا استعمال عام ہے۔