حیدر آباد کرناٹک میں تور دال کے فصلوں کی تباہی

   

معاوضہ کی ادائیگی کیلئے کانگریس قائیدین وکارکنان کا احتجاج

گلبرگہ 2`1دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ): کانگریسی کارکنان اور قائیدین نے چہارشنبہ کے دن گلبرگہ میں ایک احتجاجی جلوس نکالا اور علاقہ حیدر آباد کرناٹک اورضلع گلبرگہ میںمرجھانے کی بیماری کے علاوہ سیلابی صورت حال سے تور دال کی فصلوں کو ہوئے ننقصانات کی پابجائی کرنے اور معاوضہ ادا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ان احتجاجیوں نے ٹریکٹرس کے ساتھ یہ احتجاجی جلوس نکالا ۔ ان ٹریکٹروں پر ثبوت کے طور پر تباہ شدہ رتور کی فصلوں کی باقیات رکھی گئی تھیں ۔ اس جلوس کے سبب شہر کی بڑی سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت کافی دیر تک متاثر رہی ۔ احتجاجی کارکنان ریاست اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ کسانوں کو جو بھاری نقصانات پہنچے ہیں حکومت کی جانب سے ان کی پابجائی کی جائے ۔ ان کا الزام تھا کہ تور دال کی فصلوں کی زبردست تباہی کے بعد وزیر ذراعت اور وزیرمحصول نے بھی ان کامعائینہ نہیں کیا۔ اس ضمن میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیتی کے کے قائیدوسابق وزیر کرناٹک نے حکومت سے مطلبہ کیا ہے کہ سائینٹفک بنیادوں پر تعلقہ واری سطح پر علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی تباہ شدہ تمام تور دال کی فصلوں کا معائینہ کروایا جائے ۔ رکن اسمبلی و سابق وزیر کرناٹک پریانک کھرگے رکناسمبلی ایم وائی پاٹل، کانگریسی قائیدین ریوو نائیک بیلمگی ، الم پربھو پاٹل ،شرنو مودی ، سابق رکن اسمبلی بی آر پاٹلن سنتوش پاٹل بیلگندی ، اور دیگر قائیدین نے بھی شہر میں اس احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کی