حیڈرا نے مائیننگ اور کریشنگ مشینوں کے یونٹس کو منہدم کردیا

   

گنڈی پیٹ منڈل کے مختلف مقامات پر کارروائی
حیدرآباد ۔ 5مئی ۔ ( سیاست نیوز) حیڈرا کی جانب سے بڑے پیمانے پر چھ کریشنگ مشینوں کے یونٹس کو منہدم کردیا گیا ۔ منگل کی صبح سے ہی حیڈرا کے اہلکاروں نے غیرقانونی طورپر چلائے جارہے مائیننگ کریشنگ ، آر ایم سی یونٹس کو پی سی بی ، مائیننگ اور ریونیو عہدیداروں کی نگرانی میں منہدم کردیا جو سرکاری ریونیو پر کروڑہا روپیوں کا نقصان پہنچارہے تھے ۔ مائیننگ کریشنگ اور آر ایم سی یونٹس بڑے بڑے سرمایہ کاروں کی مدد سے چلائے جارہے یونٹس کو ایک شکایت ملنے کے بعد حیڈرا نے انہدامی کارروائی انجام دی ۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ اور مائیننگ محکموں کی جانب سے شکایات ملنے کے بعد حیڈرا نے کارروائی انجام دی ۔ ایک ہی دن میں چھ مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 12 آر ایم سی پلانٹس کو برخواست کردیا گیا ۔ حیڈرا نے گنڈی پیٹ منڈل کے وٹے ناگولا پلی ، شیرلنگم پلی منڈل کے گولی دوڈی گاؤں ، شمس آباد کے کوتوالا گوڑہ میں کارروائی انجام دی ۔ کئی سالوں سے جاری غیرقانونی طورپر کانیں کھودنے ، پتھروں کی کرشنگ کرتے ہوئے ماحول میں آلودگی پیدا کرنے والوں کے خلاف حیڈرا کی کارروائی نے اُنھیں ایک بڑا جھٹکہ دیا ہے ۔ کریشنگ کی وجہ سے آلودگی میں کافی اضافہ ہورہا تھا۔ پتھروں اور چٹانوں کو بلاسٹ کرنے سے مقامی عوام کیلئے یہ درد سر بنے ہوئے تھے۔ اپنی کارروائی میں حیڈرا کے اہلکاروں نے مقام پر موجود مشنری کو بھی ہٹادیا تاکہ آئندہ دوبارہ یہ بلاسٹنگ یا کریشنگ نہ کرسکے۔ ان یونٹس کو پہلے بھی پولیوشن کنٹرول بورڈ اور مائیننگ محکمہ کی جانب سے نوٹس بھی جاری کی گئی تھی جسے بالکل نظرانداز کردیا گیا ۔ رنگاریڈی ضلع کلکٹر نے بھی حیڈرا سے اپیل کی تھی کہ غیرقانونی طورپر چلائے جارہے یونٹس کو ختم کیا جائے ۔ اہلکاروں نے بتایا کہ ان مقامات پر غیرقانونی طورپر چلائے جارہے مائننگ یونٹس کروڑہا روپیوں کے برقی بل باقی ہیں جس کے بعد یہاں پر برقی سربراہی مسدود کردی گئی اس کے بعد ڈیزل کے ذریعے یونٹس چلائے جارہے ہیں ۔ شA/b