خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی و قتل کا واقعہ

   

حیدرآباد۔ نوحی علاقہ آر سی پورم میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کردیا گیا۔ 2 نومبرکو خاتون کا اغوا کیا گیا تھا جس کی نعش دوسرے دن دستیاب ہوئی۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ کے بعد لمباڑا ایکیا ویدیکا نے احتجاج منظم کیا اور خاطیوں کو پھانسی کا مطالبہ کرکے آر ایس پورم پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پریما لتا جو دیولہ تانڈہ کے ساکن اومیش کی بیوی تھی 2 نومبر سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس کا اغوا کیا گی اور اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کرکے نعش کو پھینک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کا بھی قتل کیا گیا تھا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اراضی معاملہ لتا کے قتل کا سبب ہوسکتا ہے تاہم اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے تعلق سے طبقہ میں جاتی ہے۔ خاتون کی گمشدگی کے تعلق سے میاں پور پولیس میں شکایت درج تھی۔ تین افرادکٹھیا راؤ، مدھو نائک اور نندو کو حراست میں لے لیاگیا ہے ۔