خارکیف پر روسی ڈرون حملہ6 افراد ہلاک

   

یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملہ میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ یوکرینی فوج کے مطابق فضائی دفاع نے 32 روسی ڈرونز میں سے 28 مار گرائے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق متعدد عمارتوں اور اپارٹمنٹس پر ڈرون حملہ کیے گئے، روسی سرحد کے قریب ترین اور بڑے شہر خارکیف پر حالیہ ہفتوں کے دوران حملوں میں شدت آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے آئندہ بھی خارکیف شہر پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
یوکرینی فوج کے ساتھ لڑنے کی خواہش نے پکڑوا دیا: گرفتار اسرائیلی شہری
ماسکو: روس نے یوکرینی فوج میں شمولیت کے خواہاں سابقہ اسرائیلی فوجی کو کراس نودار کے علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ روس کی وفاقی سلامتی ایجنسی FSB نے بتایا ہے کہ یوکرائن کی سرحد کے قریب کراس نودار کے علاقہ سے ایک اسرائیلی شہری یووال لانزمان کو گرفتار کیا گیا۔لانزمان روس کے خلاف یوکرینی فوج میں شمولیت کے لئے کوشش کر رہاتھا جو کہ سابقہ اسرائیلی فوجی بھی ہے۔ لانزمان کو ملک بدر کرتے ہوئے اس کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔