ویانا، 19 جون (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات کی منسوخی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کی منسوخی کے فوری بعد بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 80.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔