خانگی طیارہ حادثہ کا شکار 9 افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی۔ 21 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا کے کراکس میں آسکر ماچاڈو جلووآگا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک پرائیویٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے نو افراد ہلاک ہوگئے ۔وینزویلا کے پراسیکیوٹر جنرل نے اس حادثہ کی اطلاع دی ۔تارک ولیم ساب نے کہا‘‘بدقسمتی سے وینیزویلا کے 9 شہریوں کی موت ہوئی ہے ۔ میں نے ان کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں’’۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا ابھی جلدبازی ہوگی کہ حادثے کن وجوہات کی وجہ سے ہوئے ۔ تاہم ماہر ین کچھ گھنٹوں میں اس بارے میں اہم معلومات دیں گے ۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ ہوائی جہاز تجارتی لوگوں کو لے کر قومی کان کنی سرمایہ کاری کو لے کر ہونے والی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے وینزویلا کے جنوب مشرقی ریاست بولیور سے پرواز بھری تھی۔