خانہ کعبہ کے اطراف بادلوں کی شدید گرج چمک کے انتہائی دلکش مناظر

,

   

ریاض: مکہ مکرمہ اور خانہ کعبہ کے اطراف کل بارش کے دوران بادلوں کی شدید گرج چمک کے خوبصورت مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسلادھاربارش کے باعث قدرتی نظاروں کی رعنائیوں اور دلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا، اس دوران خانہ کعبہ کے اطراف میں بجلی چمکنے کے دلکش مناظر سامنے آئے ہیں جنہیں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیاجسے ہر کوئی پسند کر رہا ہے۔ خانہ کعبہ کے اطراف آسمان پر گرج چمک کے یہ دلکش مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔