خراب طرز زندگی‘ تناؤ قلب پرحملے کی بڑی وجوہات۔ ماہرین

,

   

نوجوانوں میں سینے میں درد یا سانس لینے میں دشواری جیسے کسی بھی مسلئے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
نئی دہلی۔کویڈ کے جب سے قلب پر حملوں کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کے ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ معمر لوگوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی اچانک قلب پر حملہ یادل کا دورہ پڑنے سے اموات کے واقعات میں ایک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ڈاکٹر ترون‘ پروفیسر محکمہ کارڈیالوجی‘ رام منوہر لوہیا اسپتال دہلی کا کہنا ہے کہ ”اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اموات کے کئی واقعات دیکھے جارہے ہیں‘ جس میں سے وزرش کرتے وقت قلب پر حملے یااچانک بے ہوش ہوجانے کے کئی واقعات پیش آرہے ہیں۔

ایسے کئی ویڈیوز سامنے ائے ہیں جس میں لوگ ناچ یا چہل قدمی کے دوران گر جارہے ہیں یا ان کی موت واقع ہوجارہی ہے۔ ایسا معاملات صرف دل کا دورہ پڑنے والے کے ہی ہیں جس میں اچانک قلب پر حملے کی وجہہ سے اموات کے معاملات ہیں۔

اچانک دل کے دورے سے ہونے والے اموات قلب پر حملہ ہی ہیں“۔ ڈاکٹر ترون نے یہ بھی کہاکہ موجود وقت میں انفلونزا وائرس ایچ 3این 2بھی خود سے گردش کررہا ہے جس میں کھانسی‘ سردی‘ بخار اور جسم میں درد جیسے علامتیں دیکھی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”سانس لینے میں دشواری بھی دیکھی جاتی ہے۔کئی مرتبہ مریض کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ اس وائر س کی وجہہ سے قلب پر حملہ کے معاملات میں اضافہ ہوا یا نہیں ہوا ہے۔

لیکن کرونا وائرس کے بعد یہ دیکھا گیا ہے کہ قلب پر حملہ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور معمر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”حال ہی میں ایک دل کے دورے کا معاملہ 20سالہ شخص کے ساتھ سامنے آیا اور دل کے دورے کے معاملات میں کچھ وقت سے نوجوانوں میں بڑھے ہیں اور اس کی اصل وجہہ کرونا کے دوران طرز زندگی میں تبدیلی ہے۔

لوگوں کے کھانے کی عادتیں بدلی ہیں۔ لوگ ایک صحت مند طرز زندگی کی مائل ہونے کے بجائے خراب طرز زندگی کی طرف مائل ہوئے ہیں۔ لوگوں کے وزن میں اضافہ کا سبب ان کے طرز زندگی میں ائی تبدیلی ہے“۔

مذکورہ ڈاکٹر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سابق میں دل کے دورے 60سال کی عمر کے لوگوں میں دیکھنے کو ملتے تھے‘ مگر اب دل کے دوروں کے معاملات 20سے 30سال کی عمر کے نوجوانوں میں نظر آرہے ہیں اور اس کے پس پردہ اہم وجہہ خراب طرز زندگی‘ غیر صحت بخش کھانا‘ سگریٹ اور شراب نوشی ہے“۔