خواتین کو معاشی طور پر خود مکتفی بنانے اقدامات

   

وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے سلائی مشین تقسیم کئے
حیدرآباد۔14۔ جنوری (سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود و ایس سی ڈیولپمنٹ کے ایشور نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے خود روزگار اسکیمات سے استفادہ کرتے ہوئے معاشی طور پر مستحکم ہوجائیں ۔ کے ایشور نے چیف منسٹر کے خصوصی فنڈس سے 20 خواتین میں سیونگ مشین کی تقسیم عمل میں لائی جن پر 10.68 لاکھ روپئے کا خرچ آیا ہے ۔ ایس سی کارپوریشن اور مہیلا منڈلی کی جانب سے خواتین کیلئے خود روزگار ٹریننگ میں حصہ لینے والی 69 خواتین میں چیف منسٹر کے امدادی چیک اور سرٹیفکٹس تقسیم کئے گئے ۔ وزیر نے خواتین کو مشورہ دیا کہ حکومت کی جانب سے ٹریننگ کیمپس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے معاشی طور پر خود مکتفی ہونے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت خواتین کی ترقی اور بھلائی کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے ایس سی کارپوریشن کے ذریعہ تربیت یافتہ خواتین کو روزگار کی فراہمی کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اقامتی اسکولوں کے طلبہ کیلئے یونیفارمس کی تیاری کا آرڈر تربیت یافتہ خواتین کو دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر جی روی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ ر